اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم 'غدر2'کی کامیابی پر اداکارہ امیشا پٹیل کیلئے پیغام جاری کردیا

08-21-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی جانب سے بھارتی فلم 'غدر2' کی کامیابی پر اپنے پرانی دوست بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کیلئے خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام سٹوری پر امیشا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کیلئے بہت خوش ہیں جبکہ عمران عباس کی سٹوری پر پاکستانی شائقین کی طرف سے تنقید کی گئی کیوں کہ ’غدر2‘ کو پاکستان مخالف فلم سمجھا جارہا ہے؟  عمران عباس کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ انہوں نے صرف امیشا کی فلم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے کیوں کہ وہ ان کی قریبی دوست ہیں۔عمران عباس نے بتایا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی کہ وہ پاکستان مخالف فلم ’غدر2‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امیشا پٹیل اور عمران عباس نے امریکا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔