بچوں کو جنک فوڈ سے بچانے کے کیا فوائد ہیں ؟جانئے

08-21-2023

x(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھنے کے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

غذائی ماہرین کا کہناہے کہ جنک فوڈ کا اندھا دھند استعمال بچوں کو فربہ بناتا ہے، اس میں غذائیت کم اور کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بچوں کو اس عمر میں متوازن غذا کی ضرورت ہے جو کسی بھی طرح جنک فوڈ سے پوری نہیں ہوسکتی،تاہم  اس ضمن میں جنک فوڈ کھانے اور اس سے پرہیز کرنے والے دو بچوں کا موازنہ کیا گیا تو جنک فوڈ کھانے والے بچوں میں واضح طور پر موٹاپے کا رحجان دیکھا گیا۔ دوسری جانب ان غذاؤں میں بنیادی وٹامن، ریشے، معدن، اور ضروری اجزا نہیں ہوتےبلکہ دکان پر موجودگی بڑھانے کے لیے طرح طرح کے مضر اجزا شامل کئے جاتے ہیں۔ عمر کے اس حصے میں ناکافی غذا کے منفی اثرات بچوں کی نشوونما پر اثرانداز ہوکر پوری زندگی برقرار رہ سکتے ہیں۔ آگے چل کر یہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، فالج اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتے ہیں لیکن دوسری تشویشناک بات یہ ہے کہ جنک فوڈ سے دماغی و ذہنی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ مثلاً شکر کی ذیادتی ڈپریشن اور یاسیت بڑھاسکتی ہے۔ بچوں کو پڑھنے اور توجہ میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔