پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج

08-21-2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی اسمبلی میعاد پوری کر کے ختم ہو چکی ہے، استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر ہو چکی ہے۔ دلائل کے بعد سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔ واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔