واپڈا نے ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

08-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان واپڈا کی ٹیم ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی۔

دوسرا ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان ماڑی پٹرولیم اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کی درمیان کھیلا گیا، پاکستان واپڈا کی جانب سے عمر بھٹہ، توثیق ارشد اور سلمان رزاق نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ماڑی پٹرولیم کی جانب سے سفیان خان اور ارباز احمد نے ایک ایک گول کیا، یوں پاکستان واپڈا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ماڑی پٹرولیم کو شکست دیکر دوسرے ماڑی پٹرولیم آزادی کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی وقار احمد ملک نے ونر ٹیم کو ٹرافی اور 20 لاکھ روپے نقد انعام دیا جبکہ ماڑی پیٹرولیم ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی کے ساتھ پندرہ لاکھ روپے نقد انعام دیا۔