عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا: شیخ رشید

08-21-2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے،عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے، پاکستان کی سیاسی، آئینی، قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی مرتبہ آیا ہے۔ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہےپاکستان کی سیاسی آئینی قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی مرتبہ آیا ہے جب تک نئی اسمبلی نہیں بنے گی اور وہ کب بنے گی اس کا معلوم… — Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 21, 2023 انہوں نے کہا کہ جب تک نئی اسمبلی نہیں بنے گی اور وہ کب بنے گی اس کا معلوم نہیں لیکن یہ بل اُس وقت تک پھنسا رہے گا پہلے خبر چلی کہ دستخط ہوگئے ہیں، کل نگران وزیر قانون نے کہا کہ دستخط نہیں ہوئے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔