صدر علوی کے ٹوئٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: فردوس عاشق اعوان

08-21-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر علوی کے گزشتہ روز کے ٹویٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا، صدر کا عہدہ پاکستان کی سالمیت اور آٸین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی اور مرکزیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر علوی کے اس ٹویٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا انتہائی منفی پیغام گیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے۔