سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
08-21-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوئے، شہباز شریف براستہ دوحہ لندن پہنچے ہیں، سلیمان شہباز بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ لندن پہنچے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پارٹی کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، نواز شریف نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی لندن طلب کیا ہے جو آئندہ چند روز میں پہنچیں گے۔ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کریں گے، آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، لیگل ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالے گی۔