پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی

08-20-2023

(لاہور نیوز) ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 18 رنز سے شکست دیدی۔

  برمنگھم میں ہونیوالی ورلڈ بلائنڈ گیمز کے دوران پاک بھارت کرکٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کپتان نثار علی نے 46 رنز بنائے اور ڈیبیو کرنے والے محمد سلمان نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارتی ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 رنز بنا سکی، پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو 18 رنز سے ہرایا۔