پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ بھی شامل
08-20-2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا جس میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کی جانب سے پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور عامر سہیل کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔دیگر کمنٹیٹرز میں ڈیوڈ گاور، فریز ماہاروف، فرہاد فدائی، ایچ ڈی ایکرمین اور ڈویندر کمار شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔