کیا آپ جانتے ہیں دائیں کروٹ سونے کے کیا فوائد ہیں؟ماہرین نے تحقیق جاری کردی

08-20-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے دائیں کروٹ سونے سے متعلق حاصل ہونیوالے فوائد بارے تحقیق جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ پر سونا بہت سے فوائد پیش کرتا ہے، ریڑھ کی ہڈی کی صحت سے لے کر خراٹوں، ​​سینے کی جلن اور کمر میں درد کے خطرے تک میں کمی کا باعث بنتا ہے، دائیں طرف سونے سے ہاضمے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ پیٹ میں موجود تیزاب کو دوبارہ غذائی نالی میں جانے سے روکتا ہے جس سے ایسڈ ریفلکس یا سینے کی جلن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ دائیں طرف سونے سے لیمفیٹک سیال (lymphatic drainage) کے قدرتی بہاؤ میں مدد مل سکتی ہے جو جسم سے فضلات اور زہریلے مادوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے نکالنے کا ذمہ دار ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بائیں جانب سونے کی تجویز دی جاتی ہے ،تاہم دائیں کروٹ سونا خون کے بہاؤ اور گردش کے لحاظ سے زیادہ آرام دہ اور فائدہ مند ہے،اسی طرح بعض صورتوں میں دائیں کروٹ سونا پیٹھ کے بل سونے کے مقابلے میں ہوا کے راستے کو زیادہ واشگاف رکھتا ہے جس سے خراٹے اور کم نیند کی حالتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔