نیزہ بازی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی

08-20-2023

(لاہور نیوز) نیزہ بازی کے عالمی کپ میں شرکت کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی۔

جوہانسبرگ ایئرپورٹ آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے نیزہ بازی ٹیم کا شاندار استقبال کیا ، عالمی مقابلے 23 اگست سے 27 اگست تک ساؤتھ افریقہ کے شہر جارج میں کھیلیں جائیں گے۔قومی ٹیم کپتان ناصر عباس 5 کھلاڑیوں کے ہمراہ، مینجر میاں اسد حیات، کوچ ملک ہارون بندیال شامل ہیں. عالمی کپ کے ٹائٹل کیلئے 9 ممالک حصہ لیں رہے ہیں۔ اس موقعہ پر ٹیم کوچ ملک ہارون بندیال نے کمیونٹی کی عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا مورال ہائی ہے اور انشاء اللہ ہم یہ ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے۔