پی آئی ایف ڈی میں انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

08-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا،لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

 پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن  میں داخلے کے لئے  وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں  میں ٹیسٹ  کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے فیشن ڈیزائن، فیشن مارکیٹنگ اینڈ مرچنڈائزنگ، لیدراسیسریزاینڈ فُٹ ویئرز کے لئے ٹیسٹ دیا،  فرنیچر ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ، سیرامکس اینڈ گلاس ڈیزائن، جیمز اینڈ جیولری ڈیزائن اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کے شعبوں کے لیے بھی  ٹیسٹ  کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر پی آئی ایف ڈی پروفیسر حنا  طیبہ خلیل کا کہنا تھا ہمیشہ کی طرح اس سال بھی فیشن اور ڈیزائننگ سے متعلق    انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لئے ٹیسٹ لیا گیا جہاں بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ خیال رہے کہ پی آئی ایف ڈی میں انڈرگریجویٹ ایڈمیشنز کے لیے داخلہ ٹیسٹ لازمی شرط ہے جبکہ تحریری امتحان کا داخلہ کے عمل میں ویٹج پچاس فیصد ہے۔