جی سی یو لاہور میں'کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے' کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

08-20-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں " کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" کے موضوع پر سیمینار معنقد ہوا جس میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو آشکارکیا اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد جی سی یو کشمیر سوسائٹی اور ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے اشتراک سے کیا  گیا، چیئرمین ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم  اور  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ۔ پنجاب یونیورسٹی اور جی سی یو کے ڈرامیٹکس  کلبز کے طلبہ نے اردو کھیل پیش کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی تھی۔ سیمینار سے  خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں کوئی کمی نہیں آئی، ہمارے دشمن ہمیں ہرا نہیں سکتے اس لئے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ جی سی یو کی کشمیر سوسائٹی ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہی ہے۔