ابراہیم مراد کا اورنج ٹرین کا دورہ، انار کلی سٹیشن پر ٹکٹنگ مشین کی خرابی کا نوٹس

08-20-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا دورہ کیا اور انار کلی سٹیشن پر ٹکٹنگ مشین خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کی سخت سرزنش کی۔

نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے میٹرو ٹرین کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا، انارکلی سٹیشن پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، ابراہیم مراد نے سٹیشن پر موجود ایک معذور شخص کی شکایات سنیں اور  فوری ازالے کا حکم دیا۔ ابراہیم مراد نے اورنج ٹرین میں سفر بھی کیا اور  مسافروں کے ساتھ گھل مل گئے، صوبائی وزیر نے انارکلی میٹرو سٹیشن پر ٹکٹ مشین خراب ہونے کا نوٹس  لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور افسران کی سرزنش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ عوام  کیلئے ایک بڑا ریلیف ہے، عوام کو فراہم کرنے والی سفری سہولیات کے حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔