پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں: مریم نواز

08-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے تصادم کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ واقعے پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر دے۔ انہوں نے کہا کہ بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔