ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ

08-20-2023

(ویب ڈیسک) سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ ہوگئے، ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ روانگی سے قبل ارشد ندیم  نے لاہور میں آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پر امید ہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست کو ہوگا اور فائنل 27 اگست کو ہوگا۔  سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، فٹ ہونے کے بعد بھرپور ٹریننگ کی ہے۔ ارشد ندیم نے مزید کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں نیرج چوپڑا کے ساتھ اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔