ہانیہ عامر سے ملاقات کے دوران مداح کے آنسو چھلک پڑے

08-20-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین اور شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کے دوران مداح اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک پرُستار سے گرمجوشی کے ساتھ گلے ملتے اور تسلی دیتے دیکھا گیا۔ دورانِ ملاقات ایک مداح کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اپنے سامنے دیکھ کر اپنی قسمت پر یقین نہیں آیا اور خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ رو پڑی جب کہ ہانیہ عامر نے اپنی مداح کو فوری گلے لگایا اور تسلی دی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ہانیہ کا اپنے پرُستاروں سے اظہارِ ہمدردی کو خوب سراہا جارہا ہے۔