سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی انتقال کر گئے

08-20-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز  میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ سابق آئی سی سی ریفری بھی رہے ہیں، خیال رہے کہ نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔