سائفر کیس، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گرفتار

08-20-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین کی بھی سائفر کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی ایف آئی اے نے ان کی رہائشگاہ سے سائفر کیس میں گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے اسد عمر گرفتاری کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔