پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی:عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی ورکشاپ

08-20-2023

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے زیراہتمام اراضی ریکارڈز سنٹر سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عملہ فیلڈ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب کی تمام ڈویژن میں مرحلہ وار ورکشاپ کا آغاز لاہور سے کر دیا گیا ہے۔  جبکہ باقی ڈویژن میں بھی ٹریننگ ورکشاپس کے ذریعے مرحلہ وار تربیت مکمل کی جائے گی۔ جن میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے فنانس، آئی ٹی، آپریشنز،ہیومن ریسورس اور آڈٹ کے افسران نے ورکشاپ میں تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ ورکشاپ ریونیو کے مختلف حصوں جن میں ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق فیس کی پڑتال، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ریکارڈ اور نام کی درستگی،فرد کا طریقہ، لینڈ ریونیو ایکٹ کے مطابق وراثتی انتقال کا عمل درآمد، ای رجسٹری (خودکارطریقہ) اور پرانی رجسٹریوں کے انتقال کا طریقہ کار، لینڈریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ملکیت /خسرہ بلاک کرنا، ٹرانزیکشنل فرد کینسل کرنا، گورنمنٹ لینڈ بلاک کرنے کے طریقہ کار،خانہ کاشت کے انتقالات،حکم امتناعی، منسوخی حکم امتناعی کا عمل، کورٹ آرڈر عمل درآمد، سنٹر کی ماہانا اخراجات کی رپورٹ، ایف بی آر فیس کی پڑتال جیسے ریونیو امور سے متعلق تمام مروجہ اور تجدیدی مراحل پر تربیت دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی خدمات کی شفاف اور بروقت فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔