محسن نقوی کا اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

08-20-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر تکمیل اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے زیر تکمیل اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر لاہوراور دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ اکبر چوک فلائی اوورز کی تمام پائلیں اور پائل کیپس مکمل کر لی گئی ہیں، 13 ٹرانسمز اور 29 پیئرز مکمل ہیں، گرڈرز پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے، فلائی اوورز کے 32 گرڈرز مکمل، 34 پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فلائی اوورز کے اطراف سڑکوں پر بھی کام جاری ہے، منصوبے سے منسلک 6 یوٹرنز مکمل کر لئے گئے، 4 یوٹرن پر کام ہو رہا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اکبر چوک پراجیکٹ کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے اور یوٹرن کی ڈیزائننگ بہتر بنانے کی ہدایت کی، کالج روڈ تا اکبر چوک ماڈل سڑک بنانے اور ٹاؤن شپ جنت چوک پارک کی تعمیر و بحالی کا بھی حکم دیا۔