جنوبی افریقہ کیخلاف 2 سیریز کھیلنے کیلئے قومی ویمن ٹیم کا سکواڈ کراچی پہنچ گیا

08-19-2023

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا سکواڈ کراچی پہنچ گیا۔

دونوں سکواڈ میں شامل کھلاڑی کل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی۔