ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ ریکارڈ
08-19-2023
(لاہور نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا ریٹ 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار 444 روپے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔