عاقب جاوید بابراعظم کی بلے بازی کے معترف،سابق کپتان نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

08-19-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کے مقابلے میں زیادہ تسلسل سے رنز کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  سابق کپتان عاقب جاوید کا کہنا تھا  کہ بڑے عرصے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی متوازن ٹیم بنی ہے قومی ٹیم کاکمبینیشن اچھا لگ رہا ہے، فاسٹ باولرز، سپنرز، ٹاپ آرڈر اور پھر مڈل آرڈر بھی سب اچھے ہیں اور فٹ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر کا مسئلہ بھی دکھائی نہیں دے رہا جبکہ پہلے ہوتا تھاکہ دو تین کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرہو جائیں گے، اس ٹیم میں ایسا کوئی نہیں جو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو اس لیے میں اب ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کی ایسی صورتحال ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی جارہی ہے کہ کون کون ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو گا، میراماننا ہے کہ عمر اور فٹنس کے لحاظ سے پاکستان ٹیم بھارت سے بہت آگے ہے  اور پاکستان کے پاس اس مرتبہ بہتر آپشنز ہیں۔