محسن نقوی کا سیلاب سے متاثرہ بھکی ونڈ و تلوار پوسٹ کا دورہ
08-19-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیلاب سے متاثرہ بھکی ونڈ و تلوار پوسٹ کا دورہ کیا۔
محسن نقوی کے ہمراہ ملک احمد خان و آر پی او شیخوپورہ رینج بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے سیلاب پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب کو سیلاب متاثرین سے نہ ملنے دیا گیا۔ انتظامیہ نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے چند افراد سے ملاقات کروائی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور کے سیلابی علاقے کا دورہ بھی کیا اور ریسکیو و ریلیف ورک کی بریفنگ لی۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اسوقت دریائے ستلج قصور میں 69 ریسکیو بوٹ و آپریٹر 240 ریسکیور کیساتھ متعین ہیں۔ سیلابی علاقہ میں اہم مقامات پر ریسکیو بوٹ کیساتھ خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ پتن پوسٹ، چندا سنگھ، تلوار پوسٹ، بھیکی ونڈ، باقر کے، بھیڈیاں عثمان والا، رتنے والا، منڈی عثمان والا، کوٹلی فتح محمد میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ دن قصور کے سیلابی علاقہ سے 5578 لوگوں کا انخلاء کیا گیا۔ نگران وزیراعلی نے پولیس کے جوانوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری کو بھی بلوا کر احسن اقدامات پر شاباش دی۔ Monitoring the River Satluj flood situation closely as 278,000 cusecs of water rush near Ganda Singh Border, Kasur because of water discharge from indian side. Visited flood-affected areas and relief camps today. Appreciation for district Administration,Rescue 1122, Police, and… pic.twitter.com/XseySdqFXk — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 19, 2023