لاہور بار ایسوسی ایشن نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا

08-19-2023

(ویب ڈیسک) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا۔

لاہور بارایسوسی ایشن کی جانب سے کسی بھی عدالت میں پولیس ملازمین کو جانے نہیں دیا جا رہا، پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی روک لیا گیا۔ صدر لاہور بار رانا انتظار حسین نے دو روز قبل وکلا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وکلا کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں نہ روکی گئیں تو کسی پولیس اہلکاروں کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ رانا انتظار حسین نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ وکلا کے خلاف کارروائیاں فی الفور روکی جائیں اور پولیس کو وکلا کے گھروں پر چھاپے اور انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے۔