سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیاں مزید مہنگی

08-19-2023

(لاہور نیوز) سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔

ٹینڈے 200 ، اروی 160 ، کریلے 140 ، بھنڈی 130 ، آلو 100 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ ادرک 1100، لہسن 560 ، لیموں 150  ، پیاز 90 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے۔ انگور 450 ، آڑو 350 ، آم 280 ، سیب 250   ، ناشپاتی 220 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔  ادھر برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہو گئی۔ مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو گیا۔ فی کلو قیمت 593 روپے ہو گئی ۔ زندہ برائلر کے دام میں 10 روپے فی کلو کمی ، زندہ برائلر ہول سیل 380 ، پرچون ریٹ 395 روپے کلو مقرر ہو گیا۔ فارمی انڈے 1 روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 294 روپے مقرر جبکہ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 700 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔