لاہور میں ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا

08-19-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا۔ لاہور ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں رواں برس ڈینگی کے 167 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 20 روز کے دوران 74 ڈینگی کیسز سامنے آئے جن میں سے سب سے زیادہ گزشتہ 3 روز میں 27 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز 1030 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا۔ لاہور میں رواں برس 68 ہزار 105 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ شہر میں گزشتہ روز 33 افراد پر ڈینگی لاروا ملنے پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر فیصل ملک کہتے ہیں برسات کے موسم میں چھتوں پر پڑے ٹائر اور برتنوں سے بارش کا پانی فوری نکالنا اشد ضروری ہے۔