ایشین جونیئر سکواش: انڈر 13 میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

08-19-2023

(ویب ڈیسک) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 مقابلوں میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

احمد رایان خلیل نے انڈیا کے اریامن سنگھ کو شکست دی، احمد رایان نے انڈین پلیئر کے خلاف میچ  تین - ایک سے جیتا۔ پاکستانی پلیئر نے پہلا گیم ہارنے لے بعد کم بیک کرتے ہوئے تین مسلسل گیمز جیتے۔ نعمان خان نے ملائیشیا کے یالوانتھن روی کمار کو  تین - صفر سے زیر کیا، انڈر 15 میں ابراہیم زیب کو انڈیا کے آریان دیودن نے شکست دیدی۔ انڈر 17 میں عبداللہ نواز پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔