لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، موٹرسائیکل سوار خاتون سے موبائل چھین کر فرار
08-18-2023
(لاہور نیوز)لاہور میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر پولیس قابو پانے میں تاحال ناکام دکھائی رہی ہے،عوام ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ رہی ہے۔
ایک جانب پولیس کے محفوظ لاہور کے بلند وبانگ دعوے تو دوسری جانب ڈاکووں کی مسلسل وارداتیں پولیس کے تمام تر دعووں کو منہ چڑھا رہی ہیں ،جہاں شہر لاہور میں بلا ناغہ شہری ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہیں اور اپنی قیمتی اشیا سے ہاتھ دھوے رہے ہیں وہیں ایک بار پھر سے لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں بینک کے باہر گاڑی میں بیٹھی خاتون فون کال پر مصروف تھی کہ اسی اثنا میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے آتے ہی گاڑی کا دروازہ کھولا اور خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، متاثرین واردات کے مطابق موبائل فون کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے۔ دوسری جانب تھانہ اقبال ٹاون میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔