عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں مزید مہنگا ہوگیا

08-18-2023

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کیساتھ 1994 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے  جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 158 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2750 روپے اور فی دس گرام 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔