حسن علی کے مداحوں کیلئے بری خبر، فاسٹ باولر لنکن پریمیئر لیگ سے باہر،ایسا کیوں ہوا؟جانئے

08-18-2023

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے فاسٹ باولر حسن علی انجری کی زد میں آنے کی وجہ سے لنکن پریمیئر لیگ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی پیسر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انکی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔