ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا،ویرات کوہلی کا بیان بھی سامنے آگیا

08-18-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر بیان جاری کردیا۔

اپنے بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو بیرونی ماحول آپ کو اندر کھینچ لیتا ہے کیونکہ مداحوں کی امید ہوتی ہے ہماری ٹیم فتح یاب ہوگی۔ایشیاکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 سمتبر کو کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے جس کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ کوہلی نے پاکستان کیخلاف ایشیاکپ میں 2012 میرپور میں پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں اپنا سب سے بہترین سکور (183) بنائے تھے۔