میرا بنیادی ہدف ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنا اور وکٹیں لینا ہے،نسیم شاہ
08-18-2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میرا بنیادی ہدف ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنا اور وکٹیں لینا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی ٹیم کے ساتھیوں سے خود کو جانچنے کی کوشش نہیں کی، ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، میں نے کبھی اس بات پر زور نہیں دیا کہ مجھے دوسروں کے مقابلے میں بہتر بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی ہدف ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنا اور وکٹیں لینا ہے، کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کیا۔