نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا پنجابی، سندھی زبانوں کو مانیٹرنگ فہرست میں شامل کرنے کا حکم
08-18-2023
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی اور دیگر علاقائی زبانوں کو بھی مانیٹرنگ فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا آرڈر جاری کر دیا، انہوں نے اجلاس میں میڈیا چیف کو ہدایت کی کہ علاقائی زبانوں میں نشر اور شائع ہونے والے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کو انگریزی اور اردو کے برابر ترجیح دی جائے۔ مرتضیٰ سولنگی نے سندھی، پشتو، بلوچی، پنجابی سمیت پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کے اخبارات کو بھی مانیٹرنگ ہونے والے میڈیا میں شامل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا علاقائی زبانوں کی جھلک بھی تمام مانیٹرنگ رپورٹس میں نظر آنی چاہیے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے وزارت اطلاعات کے حکام کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا تمام علاقائی زبانیں ہمارے لئے محترم ہیں، سب کی نمائندگی فیڈریشن کی خوبصورتی کی علامت ہے۔