سی ای او ایجوکیشن کا تمام سکولز میں صفائی کے انتظامات مکمل کرنے کا حکم

08-18-2023

(لاہور نیوز) سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کی سربراہی میں ضلع لاہور کے تمام سرکاری سکولز کے سربراہوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام سکولز میں صفائی کے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول ریٹی گن روڈ پر ہونے والے اجلاس میں ڈی ای او سیکنڈری نیئر اقبال کی شرکت ہوئی۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولز کھولنے پر ہدایات جاری کی گئیں۔  سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ تمام سکولز میں صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ ہر سکول میں میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ گارڈ موجود ہو گا ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ڈینگی ایس او پیز پر بھی مکمل عمل درآمد کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں بچوں کے نئے داخلوں کے لیے سکول ہیڈز کو ضروری اقدام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔