پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین پھر مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج
08-18-2023
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین ایک بار پھر مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔
ملازمین کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ دہرایا۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر ملازمین کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں داخل ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ایک ماہ قبل ملازمین کے احتجاج کے نتیجے میں کمیٹی بنائی گئی اور واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تاحال واجبات ادا نہیں کئے گئے۔ انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ یونیورسٹی ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔