چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مِیٹ زون، نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیرِ صدارت اجلاس

08-18-2023

(لاہور نیوز) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مِیٹ زون بنانے کے معاملے پر نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ کسی بھی کام کو منصوبہ بندی کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔ سال 2022 میں پاکستان کی کُل برآمدات 39 ارب ڈالر سے  زیادہ رہیں۔ دنیا بھر میں حلال گوشت کی مارکیٹ 2000 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ برآمدات بڑھا کر ہی ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا محکمہ لائیو سٹاک پنجاب جانوروں کی بہتر نسل و افزائش پر کام کر رہا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی لائیو سٹاک فارمز بنائے جا سکتے ہیں۔ سیکرٹری لائیو سٹاک انور مسعود، سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آصف جمال اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔