احمد سلدیرا نے 3566 پوائنٹس سے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں میدان مار لیا
08-18-2023
(ویب ڈیسک ) احمد سلدیرا نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
لیزر سٹی باؤلنگ کلب راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں احمد سلدیرا نے 3566 پوائنٹس کے ساتھ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں میدان مار لیا جبکہ فیصل فیروز 3394 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اعجاز الرحمان 3364 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ زاہد محمود نے امیچورز ٹائٹل حاصل کیا جبکہ اویس رشید دوسرے اور حیدر عزیز اپنی اپنی پوزیشنوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ماسٹر ڈبلز کیٹیگری میں علیم آغا اور زاہد محمود نے 817 سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، اعجاز الرحمان اور ان کے بیٹے دانیال اعجاز نے 755 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، احمد سلدیرا اور افضل اختر 683 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔