شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

08-18-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

فیروز پور روڈ، سمن آباد ، اچھرہ، کینال، چونگی امرسدھو، بحریہ ٹاؤن اور گردونواح کے کئی علاقوں میں بارش نے شہر کے موسم کو سہانا بنا دیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ شہر کے افق پر اب بھی بادلوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔