قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

08-18-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

شاہد آفریدی کی سنیل شیٹھی سے ملاقات امریکا میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران شاہد آفریدی نے اداکار سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کرایا۔ سابق کپتان کی بھارتی اداکار سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔