روپیہ مسلسل پستی کا شکار، ڈالر کی اڑان برقرار

08-18-2023

(ویب ڈیسک) روپے کی مسلسل بے قدری اور امریکی کرنسی کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 295 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔