وزیراعلیٰ محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیول کی الوداعی ملاقات

08-18-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی قونصل جنرل نے پنجاب کے عوام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور 32 اضلاع کے دوروں کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے۔  وزیر اعلٰی محسن نقوی نے  کہا کہ ولیم  میکانیول نے لاہور میں تعیناتی کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیں، صحت اور دوسرے شعبوں میں یوایس ایڈ اور دیگر امریکی اداروں کاتعاون لائق تحسین ہے، سنٹرل بزنس اتھارٹی ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کیلئے کام کررہی ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔  صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔