عوامی سواری موٹر سائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی

08-18-2023

(لاہور نیوز) عوامی سواری موٹر سائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی۔ اپریل 2022 سے اگست2023 تک مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکلوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد تک بڑھی ہیں۔

ہنڈا 70 سی سی موٹر سائیکل کے دام 58 ہزار روپے بڑھے ۔ قیمت 99 ہزار900 روپے  سے بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار900 روپے ہو گئی۔ ہنڈا 100 سی سی کا ریٹ 72 ہزار روپے بڑھا، قیمت  1 لاکھ 36 ہزار 900 روپے  سے  2 لاکھ 8900 روپے تک جا پہنچی۔ 125 سی سی کی قیمت  1  لاکھ 59 ہزار500 روپے تھی ۔  75 ہزار 400 روپے مہنگی ہو کر  2 لاکھ 34 ہزار900 روپے کی ہو گئی ۔ ہنڈا 150 سی سی موٹر سائیکل 2 لاکھ 2 ہزار روپے مہنگی ہوئی ۔ قیمت 2 لاکھ 91 ہزار900 روپے سے بڑھتی ہوئی 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔ سوزوکی  110 سی سی موٹر سائیکل   2 لاکھ7 ہزار روپے کی تھی، 1لاکھ29 ہزار  روپے اضافے  سے  3 لاکھ 35 ہزار کی ہو گئی۔ جی آر  150 سی سی 3 لاکھ 30 ہزار روپے کی فروخت ہو رہی تھی۔ 1 لاکھ 91 ہزار  روپے بڑھ کر قیمت  5 لاکھ 21 ہزار روپے  ہو گئی۔ ادھر یاماہا  وائی بی آر 125 سی سی   2 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔  1 لاکھ 25 ہزار   روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 36 ہزار کی ہو گئی۔ وائی بی آر 125 جی  2 لاکھ 32 ہزار روپے کی تھی، 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے مہنگی ہوئی اور قیمت  3 لاکھ94 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی۔ موٹر سائیکل مینوفیکچرز  کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال کی عدم دستیابی ریٹس بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔