سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

08-18-2023

(ویب ڈیسک) ڈرامہ "تیرے بن" سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شوخ و چنچل اور خوبرو اداکارہ سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں سبین نے ایک کلاتھنگ برانڈ کیلئے حسین عروسی لباس میں ملبوس ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں۔ سبینہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں انہوں نے سرخ لہنگا اور چھوٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر سنہرے دھاگے کے ساتھ نغوں کا کام جوڑے کو بے حد دلکش بنا رہا ہے جبکہ اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا گولڈن بارڈر والا سرخ ڈوپٹہ کر رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں بے حد حسین ہار پہن رکھا ہے جس میں گولڈ نغوں کے علاوہ لگے سرخ و سبز موتی ہار اور اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکارہ کے اس دلہن کے لُک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں ان کے مداح ان کے اس دلکش لُک کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔