پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

08-18-2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اب سبزیوں پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں، روز مرہ استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ میں پیاز 90، آلو 80، شملہ مرچ 220 ، ٹماٹر 120 جبکہ بھنڈی 150 روپے، لیموں اور کھیرے 150 فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کے ریٹ بڑھانے پڑے ہیں۔ ادھر شہری سبزیوں کے ریٹ کم کر کے عام آدمی کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔