نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا
08-18-2023
(لاہور نیوز) وزراء کی حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزرا اور مشیروں کو سونپے گئے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کو نوٹیفائی کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر وزراء کا تقرر کیا ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال اور معیشت کا جائزہ لیا جائے گا۔