گزشتہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟جانئے
08-17-2023
(ویب ڈیسک) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 8 ارب 5 کروڑ اور 35 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی زخائر کی مالیت 13 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔