ٹی وی میزبان ندا یاسر نے مردوں کی شرافت سے متعلق انوکھا بیان دیدیا

08-17-2023

(ویب ڈیسک)ٹی وی کی معروف میزبان ندایاسر نے کہا ہے کہ شریف مرد صرف وہی ہوتے ہیں جن کو موقع نہیں ملتا۔

ایک انٹرویو میں میزبان نےندایاسر  سے سوال کیا  کہ وہ شوہر یاسر نواز کا موبائل چیک کرتی ہیں؟جس کے جواب میں ندا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یاسر  مجھے ٹرے میں رکھ کر اپنا موبائل دے دیں گے؟ پھر خود ہی جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا، میں نے آج تک اپنے شوہر کا موبائل چیک نہیں کیا اور میں ان کا موبائل چیک بھی نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے ان کا کوڈ نہیں پتا۔ میزبان کا کہنا تھا کہ یاسر کے موبائل کا کوڈ بچوں کو پتا لیکن پھر بھی وہ  مجھے نہیں بتاتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ  اگر انھوں نے مجھے کوڈ بتا دیا  اوریاسر کے  موبائل میں سے کچھ  نکل آیا تو ہماری لڑائی نہ ہو جائے۔