سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف دوران پرواز گرفتار، ہولناک وجہ سامنے آگئی

08-17-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف سابق ماڈل محمد عارف کو دوران پرواز بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق محمد عارف نے پرواز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلا کر جہاز کو واپس سڈنی ائیرپورٹ لوٹنے پر مجبور کیا اور مسافروں اور پرواز کے عملے کو ہراساں کیا۔ سڈنی پہنچتے ہی آسٹریلین پولیس نے 45 سالہ سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف علی کو گرفتار کرلیا۔ آسٹریلیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عارف نے دورانِ پرواز دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیگ میں دھماکہ خیزمواد موجود ہے اور وہ جہاز کو بم سے اُڑا دیں گے جس کے بعد جہاز کو واپس سڈنی لینڈ کروانے کے بعد انہیں جھوٹی افواہ پھیلانے اور مسافروں کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سابق ماڈل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مسافروں اور جہاز کے عملے کو ہراساں کرتے اور دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق عارف کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق ماڈل سنگین دماغی مسائل میں مبتلا ہیں ان کی دماغی حالت بلکل ٹھیک نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف ابرار الحق کے مشہور گانے ’پریتو‘ بطور ماڈل کام کر چکے ہیں۔